نئی دہلی 19 اکتوبر [یو این آئی] بحیرہ جاوا میں جو بحر ہند کا توسیعی حصہ
ہے، آج درمیانہ شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. ہندستانی محکمہ
موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح پانچ بج کر پچپن منٹ پر آیا. ریختر پیمانے پر
اس کی شدت کا اندازہ 6.2 لگایا
گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز 04.9 ڈگری شمالی عرض بلد اور 108.2 ڈگری مشرقی طول بلد پر 600 کلومیٹر کی وسطی گہرائی میں تھا۔
بحیرہ جاوا انڈونیشیائی جزائر بورنیو درمیان شمال میں واقع ہے، جنوب میں جاوا، مغرب میں سماترا اور مشرق میں سلاویسی ہے۔